22 جون 2016 - 18:58
شامی فوج کے تازہ ترین حملوں میں جبہہ النصرہ کا ایک اہم کمانڈر ابوزبیر ہلاک

شامی فوج نے شمالی صوبے حلب کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست فضائی اور زمینی حملے کئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے شمالی مضافاتی علاقوں کفرحمرا، ملاح اور کاستیلو شاہراہ پر فضا اور زمین سے شدید حملے کئے- ان حملوں کے دوران روسی فضائیہ نے بھی شامی فوج کا ساتھ دیا - العالم نے خبردی ہے کہ شامی فوج کے حملوں میں دہشت گردگروہ جیش الفتح کے ایک سو ستر سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج حلب کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر مسلسل حملے کررہی ہے - العالم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ کر ان کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگالیتی ہے اور اس کے بعد ان پر شدید حملے کرتی ہے - خبروں میں کہا گیاہے کہ حلب کے مضافاتی علاقوں میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کے سبب دہشت گرد گروہوں کے اندر سراسیمگی پھیل گئی ہے- شامی فوج کے تازہ ترین حملے میں جبہہ النصرہ کا ایک اہم کمانڈر ابوزبیر بھی ہلا ک ہوگیاہے جس کا تعلق صومالیہ سے تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169